وزیراعلیٰ کا گورنمنٹ محمد نوازشریف ٹیچنگ ہسپتال یکی گیٹ کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ

لاہور۔5 جنوری(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورنمنٹ محمد نوازشریف ٹیچنگ ہسپتال یکی گیٹ کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کی عیادت کی۔ مریضوں اور ان کے تیمار داروں نے رات گئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہسپتال آمد پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے …

لاہور۔5 جنوری(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورنمنٹ محمد نوازشریف ٹیچنگ ہسپتال یکی گیٹ کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کی عیادت کی۔ مریضوں اور ان کے تیمار داروں نے رات گئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہسپتال آمد پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے گائنی وارڈ ، ایمرجنسی ،فارمیسی ، سی ٹی سکین سینٹر اور دیگر وارڈز میں جا کر خود طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلی نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک رجسٹر کو چیک کیا۔