وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت اجلاس ، جگلوٹ سکردو روڈ کو لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے جگلوٹ سکردو روڈ میں ٹریفک حادثات اور سلائیڈنگ کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جگلوٹ سکردو روڈ انتہائی اہمیت کاحامل ہے

گلگت۔ 29 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے جگلوٹ سکردو روڈ میں ٹریفک حادثات اور سلائیڈنگ کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جگلوٹ سکردو روڈ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ اس روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں اور سیاحوں کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کا خدشہ بھی رہتا ہے۔ اس اہم شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے ہدایات دیئے ہیں جس کی روشنی میں این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کرے۔ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے علاقوں میں شیڈز اور ٹنلز کی تعمیر کیلئے کاغذی کارروائی کو مکمل کرکے پی ایس ڈی پی سے منظوری کیلئے بھجوایا جائے۔

جگلوٹ سکردو روڈ میں وزبلٹی کو بہتر بنانے اور شارٹ بنڈز پر بھی توجہ دی جائے۔ جگلوٹ سکردو روڈ کے علاوہ داریل تانگیر ایکسپریس وے پر بھی کام جلد شروع کیا جائے جس کیلئے متعلقہ کمپنی کو موبلائز کیاجائے۔ اس موقع پر این ایچ اے کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ضروری مقامات پر شیڈز کی تعمیر اور ٹنلز کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائے گئے ہیں اور ڈیزائننگ کو بھی جلد حتمی دینے پر کام کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایات کی روشنی میں شاہراہ کو بہتر اور محفوظ بنانے پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات محمد نسیم، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات سجاد حیدر، این ایچ اے اور ایف ڈبلیو کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں