وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی عید الاضحی کے موقع پر صوبے کے عوام کو مبارکباد

کوئٹہ ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عید الاضحی کے موقع پر صوبے کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔. اتوار کو وزیر اعلی سکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں حضرت ابراہیم ؑ کی …

کوئٹہ ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عید الاضحی کے موقع پر صوبے کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔. اتوار کو وزیر اعلی سکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں حضرت ابراہیم ؑ کی قربانی کی یاد دلاتی ہے اور اہمیں اس اہم مذہبی تہوار کے موقع پر سکیورٹی اہلکاروں اور کشمیریوں کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیئے ۔ صبروتحمل اور برداشت پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الاضحی قربانی کے جذبے کی یاد دلاتی ہے جو کہ حضرت ابراہیمؑ کی سنت ہے۔انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات میں مساوات لانے کے لئے ضروتمندوںم مستحق اور غریب افراد کی مدد کرنے پر بھی زور دیا۔ وزیراعلی جام کمال خان نے ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس ایس او پیز پر عمل کریں ۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ ہم سب کو کرونا سمیت تمام قسم کی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھے۔