وزیراعلی بلوچستان کا ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیو رٹی فورسز کو خراجِ تحسین

کوئٹہ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنہ خوارج کے خلاف سکیو رٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اس بہادر افسر …

کوئٹہ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنہ خوارج کے خلاف سکیو رٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اس بہادر افسر نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جرات و بہادری کی نئی مثال قائم کی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوت پر فخر ہے، شہید ایک بہادر والد کے بہادر بیٹے تھے جنہوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا نے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کر کے بہادری اور استقامت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم ان کے خون کی مقروض ہے۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کر رہی ہیں۔ بلوچستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہدا کے مشن کو سلام پیش کرتے ہیں۔