پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملاکنڈ میں ایک ہزار بیڈز پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرثری کیئر ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب نمائندوں کو مشاورت کے ساتھ منصوبے پر آگے بڑھنے کی …
وزیراعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس، ملاکنڈ میں ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

مزید خبریں
پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملاکنڈ میں ایک ہزار بیڈز پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرثری کیئر ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب نمائندوں کو مشاورت کے ساتھ منصوبے پر آگے بڑھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مجوزہ ہسپتال کیلئے درکار زمین کی خریداری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو بڑا طبی ریلیف ملے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات دہلیز پر فراہم کی جائیں گی، نئے ہسپتال میں ایمرجنسی، دل کے امراض اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولیات فراہم ہوں گی۔نئے ہسپتال کے قیام سے مریضوں کو علاج کیلئے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے سے صحت کا شعبہ مضبوط ہوگا اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔








