وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا بلوچستان میں مسافر بس کے المناک حادثے پر اظہار افسوس

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا بلوچستان میں مسافر بس کے المناک حادثے پر اظہار افسوس

کراچی۔ 03 جولائی (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان میں مسافر بس کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔جمعہ کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ ژوب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رب کائنات مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری حکومت اور سندھ کے عوام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالی ملک کو ایسے افسوسناک حادثات سے محفوظ رکھے۔

مزید خبریں