وزیراعلی سندھ کا مکلی بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

کراچی۔ 20 جولائی (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو مکلی بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈی سی ٹھٹھہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ وزیراعلی سندھ نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے فوری رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ …

کراچی۔ 20 جولائی (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو مکلی بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈی سی ٹھٹھہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

وزیراعلی سندھ نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے فوری رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں سے تعاون کیا جائے۔وزیراعلی سندھ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔