وزیراعلی سندھ کی شہید راشد منہاس کے اہل خانہ سے ملاقات

کراچی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو ڈی ایچ اے میں شہید راشد منہاس کے خاندان کے ساتھ ملاقات کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے راشد منہاس شہید کی والدہ سے ملاقات کی اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔ شہید راشد منہاس کی والدہ نے اپنے بیٹے کی یادیں وزیراعلیٰ سندھ سے شیئر …

کراچی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو ڈی ایچ اے میں شہید راشد منہاس کے خاندان کے ساتھ ملاقات کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے راشد منہاس شہید کی والدہ سے ملاقات کی اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔ شہید راشد منہاس کی والدہ نے اپنے بیٹے کی یادیں وزیراعلیٰ سندھ سے شیئر کیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس ملک کا دفاع ہمارے لئے ہر ایک چیز سے زیادہ مقدم ہے مگر ہماری ماو¿ں کی قربانیاں جوکہ وہ مادرِ وطن پر اپنے بیٹوں کی جانیں نچھاور کرکے دیتی ہیں وہ قابل فخر ہیں۔ انجم منہاس نے اپنے بھائی راشد منہاس شہید کی تصاویر، ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس بھی وزیراعلی سندھ کو دکھائیں اور ان کے ساتھ اپنے بھائی کی یادیں شیئر کیں۔

مزید خبریں