لاہور۔12 فروری(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت راولپنڈی ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس بد ھ کے روز90شاہراہ قائد اعظم پر منعقد ہواـ5گھنٹے طویل اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیاـاجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیاـاراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے سالانہ …
وزیراعلی عثمان بزدار کی زیرصدارت راولپنڈی ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس اراکین نے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، راولپنڈی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ

مزید خبریں
لاہور۔12 فروری(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت راولپنڈی ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس بد ھ کے روز90شاہراہ قائد اعظم پر منعقد ہواـ5گھنٹے طویل اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیاـاجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیاـاراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیںـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ حکومت کے دور میں پوٹھوہار میں بنائے گئے سمال ڈیمز میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کی تحقیقات چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کریں گے اور اپنی رپورٹ جلدوزیراعلیٰ آفس پیش کریں گےـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بغیر این او سی بننے والی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف قانو ن کے تحت کارروائی کا حکم دیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کو منظقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کسی دبائو کے بغیر جاری ر ہے گا۔راولپنڈی میں رنگ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کوجلد شروع کریں گےـوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ تعمیرات و مواصلات کو ہدایت کی کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کے لئے ضروری امورجلد طے کئے جائیںـانہوںنے کہاکہ ٹیکسلا میں گندھارا یونیورسٹی کے قیام کاجائزہ لیا جائے گاـ راولپنڈی میں نئی سبزی منڈی بنانے کا منصوبہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیاجائے گاـانہوں نے کہاکہ صوبے میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کاحکم دے دیاہے اورضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کومتحرک کر دیا گیا ہےـ عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جائیںگے ـانہوںنے کہاکہ فتح جھنگ، پنڈی گھیپ روڈ کی تعمیر ومرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گاـاٹک میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کامنصوبہ نئے بجٹ میں شامل کریں گے جبکہ اٹک میں ٹراما سنٹر بھی بنایا جائے گاـانہوںنے کہاکہ راولپنڈی میں نئی یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیںـ راولپنڈی کے شہر یوں کے لئے پانی کا مسئلہ حل کریں گےـکہوٹہ میں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال اورپوسٹ گریجویٹ کالج کا منصوبہ نئے بجٹ میں شامل کیا جائے گاجبکہ گوجر خان میں ٹراما سنٹر کو بھی فنکشنل کریں گےـانہوںنے کہاکہ حکومت نے ہر ضلع کے متعلق عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مربوط حکومت عملی بنائی ہےـراولپنڈی، چکوال ، جہلم اور اٹک میں صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی شکایات پر جہلم کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو تبدیل کرنے کاحکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو اے ڈی سی آر جہلم کے خلاف انکوائری کی ہدایت کی ـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گےـراولپنڈی شہر میں ٹریفک کی موثر مینجمنٹ ضروری ہےـواسا کے ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی تجویز اچھی ہے،جائزہ لیں گےـ سکولوں کی ا پ گریڈیشن کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہےـواہ کینٹ جنرل ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیول کا ہسپتال بنا یاجائے گاـوا ہ کینٹ کے علاقے کوترقیاتی منصوبو ںکے لئے خصوصی گرانٹ دی جائے گیـدیہی مرکز صحت دینہ کو اپ گریڈ کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنائیں گےـ وزیراعلیٰ نے جہلم میں شہر خاموشاں اتھارٹی کو نئے قبرستان کے لئے جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی ـانہوںنے کہاکہ تلہ گنگ روڈ کی فوری تعمیر و مرمت کی جائے گیـ راولپنڈی یورالوجی انسٹی ٹیوٹ میںجلد ڈائیلسسزکی سہولت فراہم کی جائے گیـ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ کے لئے پراجیکٹس کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ـانہوںنے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے آئے ہیںـ کام نہ کرنے والے افسر کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیںـوزیر اعلی عثمان بزدار نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے مختلف مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، صوبائی محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و ڈی پی اوزنے شرکت کی۔








