وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت ترقیاتی اورعوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے اسمبلی امور سے متعلق وزیراعلی مریم نوازشریف کو بریفنگ دی
وزیراعلی مریم نوازسے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات،ترقیاتی اورعوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔17نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت ترقیاتی اورعوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے اسمبلی امور سے متعلق وزیراعلی مریم نوازشریف کو بریفنگ دی۔ترجمان پنجاب حکومت کیمطابق سپیکرملک محمد احمد خان نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی تاریخ ساز کامیابی پر وزیراعلی کومبارکباد پیش کی اورطلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ اورلیپ ٹاپ سکیم پر خراج تحسین پیش کیا۔سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قصورمیں جاری بیوٹیفکیشن پلان اوردیگر پر اجیکٹس کو بھی سراہا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے ہر شہراورہرگائوں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے،پنجاب میں 45ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ کی تکمیل ایک ریکارڈ بن چکا ہے۔ اضلاع میں کیتھ لیب،کینسر سینٹر،پیڈز ہسپتال اوردیگرطبی سہولتیں لارہے ہیں۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف کے ترقیاتی پراجیکٹس پنجاب کی تا ریخ کا سنہرا باب ہیں،انہوں نے ترقی کے سفر میں ہر طبقے کو شراکت دار بنایا ہےجبکہ بچوں اورخواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے نئے ایکٹ کی تشکیل خوش آئند امر ہے۔







