لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے سکھ آف امریکا کے بانی چیئرمین چندہوک کے ہمراہ 7رکنی وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سکھ وفد سے ملاقات میں پنجابی میں گفتگوکی۔امریکی سکھ نے وزیر اعلی مریم نواز کے عوامی فلاحی پراجیکٹس کو سراہا۔سکھ وفد نے وزیراعلی مریم نواز کے اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے اقدامات کی تعریف و توصیف کی۔ملاقات میں امریکن سکھ وفد نے …
وزیراعلی مریم نواز سے امریکا سے آئے سکھ وفد کی ملاقات، اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے اقدامات کی تعریف

مزید خبریں
لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے سکھ آف امریکا کے بانی چیئرمین چندہوک کے ہمراہ 7رکنی وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سکھ وفد سے ملاقات میں پنجابی میں گفتگوکی۔امریکی سکھ نے وزیر اعلی مریم نواز کے عوامی فلاحی پراجیکٹس کو سراہا۔سکھ وفد نے وزیراعلی مریم نواز کے اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے اقدامات کی تعریف و توصیف کی۔ملاقات میں امریکن سکھ وفد نے پنجاب میں سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
امریکی سکھ وفد نے پنجاب میں کرسمس کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو بھی سراہا۔اس موقع پرامریکی سکھ وفد نے پنجابی زبان کے احیا اور پنجابی سائن بورڈ لگانے پر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے آنے والے سکھ بھائیوں سے ملاقات خوشی کا باعث ہے۔خیرمقدم کو اعزاز سمجھتی ہوں۔پنجاب اور پاکستان کیلئے ہمیشہ پیار اور احترام کا مظاہرہ کرنے پر پوری دنیا کی سکھ برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سکھ برادری کا پنجاب میں موجود مقدس مقامات سے جذباتی تعلق اور پاکستان سے اٹوٹ رشتہ ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ بقائے باہمی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سکھ بھائیوں نے ہمیشہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔سکھ برادری سے شکر گزاری کے اظہار کے لئے بیساکھی کے موقع پر گوردوارہ کرتارپور کا دورہ کیا۔گوردوارہ کرتار پور دنیا کے لئے پاکستان کا امن کا ناقابل تردید پیغام ہے۔پنجاب میں سکھ ورثے کے تحفظ کو فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ56 تاریخی گوردواروں کی تعمیر و مرمت وبحالی جلد مکمل کر لی جائے گی۔
پنجاب بھر میں گوردواروں کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح اور معاشی بحالی کے لئے 75ہزار اقلیتی کارڈ کا پروگرام شروع کیا اور اقلیتی کارڈ کی تعداد مزید بڑھائیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہر کمیونٹی میں تحفظ کے احساس کے بغیر پنجاب کی ترقی کا سفر نامکمل رہے گا۔ہزاروں سکھ یاتریوں کی پنجاب میں آمد مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام مشترکہ ورثے کی عکاس ہے۔
پنجاب میں آنے والے ہر سکھ کی حفاظت،سہولت اور آسانی ہماری ذمہ داری اور خدمت ہمارا اعزاز ہے۔سکھ یاتریوں کے لئے سکیورٹی،نقل وحرکت اور دیگر سہولیات کو مثالی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔باباگورونانک دیو جی کے556 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں یاتریوں کی آمد اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔چاہتے ہیں کہ پاکستان آنے والا ہر سکھ یاتری پنجاب سے خوشگوار یادیں لے کر جائے۔
پاکستان دنیا بھر میں سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا دنیا کا واحد ملک ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ کا مقصد سکھ بھائیوں کی مذہبی شناخت اور عقیدے کی روایات کا احترام ہے۔پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے تاریخی اور قابل قدر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سکھ بھائیوں کی مذہبی سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔
پاکستان کو امن وآشتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکز کے طور پر متعارف کرانا چاہتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی طرح سکھ برادری کا احترام اور معاونت ترجیحات میں شامل ہے۔پنجاب کا ہر فرد دنیا بھر کی سکھ برادری کو اپنے دل کے قریب رکھتا ہے۔پنجاب کی سرزمین سے احترام اور پیار کے چشمے پھوٹتے ہیں۔








