وزیراعلی مریم نواز سے سپین کے سفیر کی ملاقات، سپین وپنجاب میں کاروباری و تجارتی مواقع کا جائزہ لیا
وزیراعلی مریم نواز سے سپین کے سفیر کی ملاقات، سپین وپنجاب میں کاروباری و تجارتی مواقع کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا(Carlos Aragon Gil Delaserna)نے ملاقات کی،سپین کے سفیر کاپرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔وزیراعلی نے سپین سفیرکارلوس ارگون گل ڈی لا سرناکی سفارتی خدمات کو سراہااور فٹ بال ورلڈ کپ میں سپین کی فتح پر مبارکباد دی۔سپین سفیر نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا شکریہ ادا کیا،باہمی ملاقات میں سپین اور پنجاب کے درمیان کاروباری و تجارتی مواقع کا جائزہ لیاگیا ،سپین سے تجارتی و کاروباری روابط کے فروغ کے لئے پنجاب سپین بزنس کونسل کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں فاریسٹ میں آتشزدگی،فضائی آلودگی اور ہیٹ ویوز کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویزبھی پیش کی گئی۔علاوہ ازیں لاہور و بارسلونا کو سسٹر سٹی قرار دینے کے امکانات کا جائزہ اورسپین و پنجاب کے درمیان ثقافت و فنون لطیفہ کے شعبوں میں تعاون پر غورکیاگیا۔لا لیگا سپین کے تعاون سے لاہور میں کوچز اورفٹ بالرز کے لئے پائلٹ فٹ بال اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی نے سپین کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنااور کاروباری وفود کو سیالکوٹ و لاہور کے دورے کی دعوت دی۔وزیراعلی نے کہاکہ سپین سے آنے والے تجارتی اور ثقافتی وفود کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے،موسمی تبدیلی کے چیلنجز اور سموگ سے نمٹنے کے لئے سپین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ بار سلونا میں اربن پلاننگ کے ذریعے روڈز اور عوامی مقامات کو پبلک فرینڈلی بنانے کے تجربے سے مستفیدہونا چاہتے ہیں۔







