لاہور۔24فروری (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سی بی ڈی روٹ 47 کا افتتاح کر دیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی بی ڈی نے اپنے آپ کو صوبہ پنجاب کی ترقی کے لیے اثاثہ کے طور پر منوایا ہے۔ سی بی ڈی روٹ 47سے مین بلیوارڈ گلبرگ سے والٹن روڈ لنک ہوگا۔ جوشہر لاہور میں ٹریفک کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے میں معاونت کرے گا۔
پر امید ہوں کہ سی بی ڈی پنجاب اپنے باقی تمام جاری منصوبے بھی وقت سے پہلے مکمل کرے گا۔سی بی ڈی پنجاب کا صوبہ پنجاب کی ترقی میں ایک اہم اورکلیدی کردار ہے۔ سی بی ڈی روٹ مین بلیوارڈ گلبرگ سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ کو والٹن روڈ اور سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ سے ملائے گا۔سی بی ڈی روٹ سے ٹریفک کی روانی میں بہتر ی آئے گی۔ سی بی ڈی روٹ کی دو رویہ سڑک 6 لینز پر مشتمل اور 47 4.2 کلومیٹر طویل ہے۔ سی بی ڈی نے سپیڈ اور محنت کے ساتھ پراجیکٹس مکمل کیے ہیں۔
لاہور میں جاری دیگر منصوبے بھی سی بی ڈی جلد مکمل کرے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ اورسی بی ڈی کے عمران امین نے بڑی محنت سے کام کیا ہے اورمنصوبوں کومکمل کرایا ہے،جس پر میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔سی بی ڈی نے صحافیوں کیلئے کم لاگت کی ہاؤسنگ سکیم بھی شروع کی اورجس کی قرعہ اندازی ہوچکی ہے۔اسی طرح سرکاری ملازمین کی ہاؤسنگ سکیم بھی جلد مکمل ہوگی۔
ان اقدامات سے لوگوں کی زندگیو ں میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر ایک ارب روپے لاگت آئی ہے،منصوبہ 60 دن میں مکمل کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرا عامر میر، اظفر علی ناصر،کمشنر لاہور،سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ اور دیگر اعلی افسران موجود تھے۔