لاہور۔22 دسمبر(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ شریف کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی،وزیراعلیٰ نے کارڈیک یونٹ کا بھی دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈ زاورشعبے دیکھے،وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا بھی جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے زیر علاج مریض کی جانب سے طبی ٹیسٹ باہر سے کرانے کی شکایت پر شدید برہمی …
وزیراعلی پنجاب کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ شریف کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، مختلف وارڈ زاورشعبے دیکھے، توسیعی منصوبے کا بھی جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔22 دسمبر(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ شریف کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی،وزیراعلیٰ نے کارڈیک یونٹ کا بھی دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈ زاورشعبے دیکھے،وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا بھی جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے زیر علاج مریض کی جانب سے طبی ٹیسٹ باہر سے کرانے کی شکایت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات اورمفت ٹیسٹ کی سہولت ہر قیمت پرہسپتال میں فراہم کی جائے،آئندہ کسی مریض کو شکایت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مریضوں اوران کے لواحقین سے بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلیٰ کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی،وزیراعلیٰ نے توسیعی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔







