وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا ایم پی اے مظہرعباس راں کے انتقال پراظہارتعزیت

118

ملتان ۔16جنوری(اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اہلیان ملتان کیلئے بہت سی خدمات سرانجام دیں اور عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی، مرحوم کی وفات نہ صرف خاندان بلکہ خطہ کیلئے بھی ایک بہت بڑا سانحہ ہے، مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔