وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب و گفتگو

دوحہ ۔ 30دسمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے ، قطر کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں انتہائی سود مند رہیں ، قوم اوربیرون ممالک مقیم پاکستانی جلد بہت اچھی اچھی خوشخبریاں سنیں گی ، پاکستان نے اپنی سمت وضع کر لی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہاردوحہ میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب …

دوحہ ۔ 30دسمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے ، قطر کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں انتہائی سود مند رہیں ، قوم اوربیرون ممالک مقیم پاکستانی جلد بہت اچھی اچھی خوشخبریاں سنیں گی ، پاکستان نے اپنی سمت وضع کر لی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہاردوحہ میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور ایمبیسی کے افسران اور عملے سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر خارجہ نے قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اپنے حالیہ دورہ قطر وزٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا اورکہاکہ پاکستان کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے معاشی سفارتکاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور دورہ قطر بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، آج قطر کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں انتہائی سود مند رہیں۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جلد بہت اچھی اچھی خوشخبریاں سنیں گے، پاکستان نے اپنی سمت وضع کر لی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کے خلیج کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں اور قطر کے ساتھ بھی مضبوط روابط ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد خلیجی ممالک میں مقیم ہے، ہم سب کے ساتھ محبت اور رواداری کا تعلق رکھتے ہیں ،ہم خطے میں استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ان سفارتکاروں کو موقع دیں گے جو بہترین نتائج سامنے لائیں گے اورپاکستانی کمیونٹی سے بہتر رویہ رکھیں گے۔