وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی قطری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں گفتگو

دوحہ ۔ 30دسمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کا قابل اعتبار دوست ملک ہے اور افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے قطر نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے جبکہ قطر کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت، تعلیم اور سفری سہولیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ قطر کے عوام …

دوحہ ۔ 30دسمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کا قابل اعتبار دوست ملک ہے اور افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے قطر نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے جبکہ قطر کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت، تعلیم اور سفری سہولیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ قطر کے عوام پاکستان کے عوام کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر اعتماد رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہاراتوار کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی، قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حماد الثانی اور نائب وزیر اعظم و وزیر امور خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔