وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی نمایاں سفارتی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد

پورا یقین ہے کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دینے کا وعدہ پورا کریں گی، پی ٹی آئی وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی نمایاں سفارتی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سےدیکھتی ہے،کامیابی انسانی حقوق کونسل میں ہماری 3سالہ کارکردگی کوبھی نمایاں کرتاہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کوسفارتی محاذپرنمایاں کامیابی ملی ہے۔پاکستان واضح برتری سے انسانی حقوق کونسل میں دوبارہ منتخب ہواہے،191میں سے پاکستان کو169ووٹ ملے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ہر ریجن سے پاکستان کوحمایت ملی ہے،بااثر اور بڑےممالک نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا جبکہ ترقی پذیرممالک نے بھی پاکستان کوووٹ دیاہے۔وزیر خارجہ نے ساتھ دینےپرسب ممالک کاشکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ یہ ووٹ انسانی حقوق کونسل میں ہماری 3سالہ کارکردگی کوبھی نمایاں کرتاہے،اج پاکستان کے کردار کو دنیا قدر کی نگاہ سےدیکھتی ہے۔پاکستان کی ساکھ میں ایک اچھا اضافہ ہواہے، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی۔ایسے میں پاکستان کااس ادارے کاحصہ ہونا بہت اہم کامیابی ہے۔ان انتخابات میں حمایت کے حصول کیلئے وزیراعظم عمران خان نے مختلف ممالک کے سربراہان کو خطوط لکھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے بطور وزیر خارجہ، مختلف ممالک کے وزارئے خارجہ سے روابط کیے -میں یو این ڈویڑن اورجنیواکی ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں۔