بیجنگ ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ولادی میرنوروف کو شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری و شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کیلئے پاکستان کے قومی رابطہ کار ظہور احمد نے پیر کو تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادی میرنوروف سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات بیجنگ …
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ولادی میرنوروف کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ولادی میرنوروف کو شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری و شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کیلئے پاکستان کے قومی رابطہ کار ظہور احمد نے پیر کو تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادی میرنوروف سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات بیجنگ میں ایس سی اوسیکرٹریٹ میں قومی رابطہ کاروں کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ اس موقع پر ایس سی او کیلئے پاکستان کے قومی رابطہ کار ظہور احمد نے سیکرٹری جنرل کو وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا ایک مکتوب پہنچایا جس میں وزیرخارجہ نے ولادی میرنوروف کو ایس سی او کے نئے سیکرٹری جنرل کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے مکتوب میں وزیرخارجہ نے ولادی میرنوروف کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل کے عہدے پران کی تعیناتی رکن ممالک کی جانب سے ان پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔








