وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کاگریڈاسٹیشن کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

ملتان ۔06 ستمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیک آف کر لیا ہے۔ اب سہولتوں کی فراہمی اور عوام کو ریلیف دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔حکومت آئی پی پیز کے معاہدوں کو ریوائز کرنا چاہتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے آئی پی پیز سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیئے بات چیت کی ہے۔ اس حوالے سے کئی …

ملتان ۔06 ستمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیک آف کر لیا ہے۔ اب سہولتوں کی فراہمی اور عوام کو ریلیف دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔حکومت آئی پی پیز کے معاہدوں کو ریوائز کرنا چاہتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے آئی پی پیز سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیئے بات چیت کی ہے۔ اس حوالے سے کئی نشتیں ہو چکی ہیں۔ آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے بجلی کے نرخ میں کمی آئے گی۔ سابقہ حکومت نے بجلی کی کمی کو دور کرنے کے لیئے نئے پاور پلانٹ لگائے اور آئی پی پیزسے معاہدے اتنے مہنگے کئے تھے کہ بجلی کے نرخ بڑھے ۔غلط منصوبہ بندی کی بدولت زرعی نقصان بھی ہوا اور بجلی کے نرخ بھی بڑھے۔عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔سولر انرجی پراجیکٹس پر بھی کام ہو رہا ہے۔ جب سولر ونڈ اور ہائیڈرل پاور پراجیکٹ ساتھ آئیں گے تو بجلی سستی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکے روز فاطمہ جناح ٹاﺅن ملتان میں 132کے وی گرڈ سٹیشن کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ‘ میپکو چیف رضا خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ماضی کے ادوار میں کسی نئے ڈیم کے منصوبے پر کام نہیں کیا گیا۔ ہماری حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم پر کی تعمیر پر کام شروع کردیا ہے۔ بھاشا دیامیر ڈیم سات سالوں میں مکمل ہوگا اس سے ہاکستانی فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے کنسٹرکشن انڈسٹریز پر ایک تاریخی ریلیف پیکج دیا ہے۔ کنشٹرکشن انڈسٹری کے فروخ سے روز گار پیدا ہوگا اور لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا فاطمہ جناح کالونی عرصہ دراز سے بن چکی لیکن سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے آباد نہ ہو سکی۔ نئے گریڈ اسٹیشن سے 5 ہزار کمرشل اور 500 انڈسٹریل کنکشن دستیاب ہونگے۔ اس گریڈ اسٹیشن سے 14 نئے فیڈرز بنائے جائیں گے جس سے بجلی کی ٹرپنگ میں کمی آئے گی۔ اور عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس گرڈ اسٹیشن سے چالیس ہزار نئے گھریلو کنکشنز فراہم کئے جائینگے۔ اس منصوبہ میں 51 ملین روپے سے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔ اور اس لوگوں کے گھروں سے گزرنے والی مین بجلی کی تاروں پر پروٹیکشن کور لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا امید کرتا ہوں کہ گرڈ کا منصوبہ جلد سے جلدمکمل کیا جائے گا اور اعلی میعار پر مکمل کیا جائے گا جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا میپکو کے معاملات کی بہتری کے لیئے اور لوگوں کی آسانی کے لیئے میپکو چیف سے ایک طویل نشست ہوئی۔جس میںانہیں ہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب کے شہریوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اورواپڈا سروسز کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ فاطمہ جناح ٹاﺅن میں گیس کنکشنز کی فراہمی کے لیئے بھی منصوبہ بندی کی جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا عوام کو بجلی ‘ سوئی گیس ‘ صحت ‘ تعلیم ودیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرکے عوا م کی زندگیوں میں آسانی لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور کے مطابق درست سمت جا رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہاپنجاب کی دس یونیورسٹیوں کے لیئے سولر پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس سے تعلیمی اداروں کو کم نرخوں پر بجلی فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہامہنگائی کو لے کر کچھ لوگ حکومت کے خلاف پراپگنڈا کرتے ہیں۔ نواز دور میں پیٹرول 110 روپے تھا۔اس وقت 105روپے لیٹر ہے۔ ہماری حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے۔ عوامی پریشانی کے مسائل وقت کے ساتھ بہتر ہونگے اور حل ہونگے۔انہوں نے کہا مخدوم شاہ محمود نے جس گریڈ کا افتتاح کیا ہے اس سے علاقہ کی بجلی کی ضروریات پوری ہونگی۔ اور علاقے کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔تقریب میںچیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل‘ پی ٹی آئی رہنما رانا عبدالجبار ‘ راجہ عبدالغفار ‘ شیخ طاہر ‘ ملک طارق ارائیں ‘ خضر حیات بلوچ ‘ حیات خان بلوچ ‘ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی ‘ پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ ودیگر احباب اس موقع پر موجود تھے۔