اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی ہے، وزیرخارجہ علاقائی ممالک کے دورہ پر ہیں ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس موقع پر دوطرفہ و علاقائی مسائل اور بالخصوص افغانستان میں امن کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں …
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے بیجنگ میں ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی ہے، وزیرخارجہ علاقائی ممالک کے دورہ پر ہیں ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس موقع پر دوطرفہ و علاقائی مسائل اور بالخصوص افغانستان میں امن کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی منگل کی صبح چین پہنچے تو ان کا استقبال چین کی دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے کیا تھا۔








