اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے جدید ماڈل پولیس سروس سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس سٹیشنوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جبکہ سیفٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے جس میں پولیس کااہم کردار ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں ماڈل پولیس سنٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر داخلہ …
وزیرداخلہ احسن اقبال کا جدید ماڈل پولیس سروس سنٹر کے افتتاح کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے جدید ماڈل پولیس سروس سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس سٹیشنوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جبکہ سیفٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے جس میں پولیس کااہم کردار ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں ماڈل پولیس سنٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اگلے فیز میں پولیس سٹیشن جدیدبنیادوں پر بن رہے ہیں۔ سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے جس میں پولیس کا اہم کردار ہے۔ دنگا فساد سے نبردآزما ہونے کے لئے 1000جوانوں پرمشتمل اینٹی ریاٹ پولیس کے منصوبے پرکام جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ1000افراد پر مشتمل اینٹی ٹیرورزم فورس کام کر رہی ہے۔پولیس کی گاڑیوں کوسمارٹ گاڑیوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے، انسپکٹرلیول کے افراد کی تربیتی کورس متعارف کرا دیے گئے ہیں۔








