اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اتوار کواسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ جہاں پر انہوں نے ریڈ زون ۔ ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر علاقوں میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈپلومیٹک انکلیو میں فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے آحکامات دیئے۔ وزیر …
وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، ریڈ زون ۔ ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر علاقوں میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اتوار کواسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ جہاں پر انہوں نے ریڈ زون ۔ ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر علاقوں میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈپلومیٹک انکلیو میں فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے آحکامات دیئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر ایک کا حق ہے۔احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی،سکیورٹی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل اور جامع ہونے چاہئیں،روزمرہ معمولات زندگی میں خلل پیدا کرنے کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو امن وامان کی صورتحال بارے بریف کیا۔چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔








