وزیرداخلہ محسن نقوی کا شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میران شاہ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میران شاہ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنۃ الخوارج کے 27 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔