30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںوزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشت...

وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت، بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے میں بچوں کے جاں بحق ہونے کےواقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں نے بربریت کا مظاہرہ کرکے معصوم بچوں پر حملہ کیا، سکول بس پر حملہ دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے اتحاد سے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق بچوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق بچوں کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599751

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں