اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصولوں اور نظریات کے مطابق آئین وقانون کی حکمرانی اور بالادستی کے راستے پر چل کر پاکستان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، پاکستان کی سیاست اور جمہوریت پر پاکستان کی عوام کا حق ہے، سیاسی جماعتیں عوام کی ملکیت ہیں، کوئی جبری یا چور دروازے کا قانون سیاسی کارکنان کو اپنی …
وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال کا کنونشن سینٹر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصولوں اور نظریات کے مطابق آئین وقانون کی حکمرانی اور بالادستی کے راستے پر چل کر پاکستان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، پاکستان کی سیاست اور جمہوریت پر پاکستان کی عوام کا حق ہے، سیاسی جماعتیں عوام کی ملکیت ہیں، کوئی جبری یا چور دروازے کا قانون سیاسی کارکنان کو اپنی جماعت سے الگ نہیں کر سکتا،پارلیمان نے مقبول سیاسی قیادت کو سیاست سے باہر کرنے کے آمریت کے دور میں بننے والے قوانین کو ختم کردیاہے، آمر نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈیننس کے ذریعے سیاسی جماعتوں کا گلا گھونٹا اور ایک کالا قانون متعارف کرایا جس کا مقصد محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق وزیر اعظم کو سیاسی قیادت سے روکنا تھا، پیپلز پارٹی نے قانون کی مخالفت کرکے اپنے بانی کی سیاسی روح کو تڑپایا ہے، سپریم کورٹ کو کوئی اپنی ذاتی خواہش کے لئے سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے تو وہ پاکستان کے آئین اور انصاف کا دشمن ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کویہاں کنونشن سینٹر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، کابینہ کے اراکین، ارکان پارلیمنٹ اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔








