اسلام آباد ۔ 04 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے جلسوں میں تیزی کیوں؟عمران صاحب پھر 2014کی طرح امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کر رہے ؟ عمران خان کا آج کا جلسہ بدتمیزیوں‘ بدتہذیبی اور گالیوں کا شو تھا‘ عمران صاحب سے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا اور ٹھیکا پورے ملک …
وزیرمملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے جلسوں میں تیزی کیوں؟عمران صاحب پھر 2014کی طرح امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کر رہے ؟ عمران خان کا آج کا جلسہ بدتمیزیوں‘ بدتہذیبی اور گالیوں کا شو تھا‘ عمران صاحب سے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا اور ٹھیکا پورے ملک کا اٹھایا ہوا ہے‘ کبھی کہتے ہیں کسی بریگیڈیئر نے کبھی کسی جنرل نے 2013 میں مسلم لیگ (ن) کو الیکشن جتوایا تھا،عمران خان کبھی افواج پاکستان کو اور کبھی عدلیہ کو متنازعہ بناتے ہیں‘ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی‘ تحریک انصاف کو پتا نہیں کون سی فسٹریشن ہے کہ انہوں نے آج مریم نواز کے نعرے ”روک سکو تو روک لو“ کو اختیار کرنا شروع کردیا ہے‘ ان کو عجیب دماغی خلل ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کے مطابق کارکردگی جھوٹ بولنا ، تہمت لگانا ، گالی دینا ، بدتمیزی اور بدتہذیبی کرنا ، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنا اور عورتوں کو حراساں کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے کیونکہ آپ نے چار سال تقریروں اور جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ‘ عمران صاحب پورے پاکستان میں سے خیبر پختونخواہ میں جنگلات کے گھٹنے کی شرح میں 74فیصد تیزی آئی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔








