وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے ، تعلیمی پالیسی کوتمام صوبوںاور سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے حتمی شکل دی جائے گی۔منگل کو انہوںنے یہ بات قومی تعلیمی پالیسی 2009کے جائزہ کے لئے منعقد دو روزہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے ، تعلیمی پالیسی کوتمام صوبوںاور سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے حتمی شکل دی جائے گی۔منگل کو انہوںنے یہ بات قومی تعلیمی پالیسی 2009کے جائزہ کے لئے منعقد دو روزہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ انہوںنے کہاکہ پالیسی بہتری کی جانب پہلا قدم ہوتی ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالناہی عقل مندی ہے ۔ بلیغ الرحمٰن نے کہاکہ تعلیمی شعبہ میں بہتری آرہی ہے ،سکول جانے کی عمر کے سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی آرہی ہے جو ایک حوصلہ افزاءبات ہے ۔ سرکاری سکولوں کے معیار میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے والدین بچوںکو نجی سکولوں سے سرکاری سکولوں میں داخل کروا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد تعلیم صوبوں کو منتقل ہوئی تو قومی تعلیمی پالیسی جو کہ متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی کا از سرنو جائزہ کی اشد ضرورت محسوس ہوئی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply