وزیرمملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لیڈر کی حیثیت میں قوم کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے کر جارہے ہیں، ان کی سیاسی جدوجہد اس بات کی غماز ہے کہ وہ مشکل حالات کا سامنا کرنا جانتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لیڈر کی حیثیت میں قوم کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے کر جارہے ہیں، ان کی سیاسی جدوجہد اس بات کی غماز ہے کہ وہ مشکل حالات کا سامنا کرنا جانتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وہ ایجنڈا لیکر چل رہی ہے جوکہ عوام کی توقعات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہے ، جب مخالفین بھی اس بات کو تسلیم کریں گے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو اس مقام پر لاکھڑا کیا جس کے خواب قوم قیام پاکستان سے لیکر دیکھتی چلی آرہی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس نے شبیر علی قریشی نے کہا کہ حکومت ہاﺅسنگ کے شعبہ میں وہ اقدامات اٹھارہی ہیں جوکہ ماضی کی حکومتوں کی طرف سے اٹھانے چاہیئے تھے لیکن انہوںنے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے ذاتی ایجنڈے کو ترجیح دی اور ملک وقوم کا وقت ضائع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے ہورہے ہیں۔