وزیرمملکت داخلہ شہر یار خان آفریدی کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں علاقائی مشترکہ امن بیانیہ بنانے کی ضرورت ہے، ہم اپنے ملک کو ترقی کی اس نہج پر لے کر جائیں گے جہاں دنیا ہم پر رشک کرے گی، پڑوسی ملکوں کے درمیان مثبت تعلقات عالمی سطح پر ہم آہنگی پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں علاقائی مشترکہ امن بیانیہ بنانے کی ضرورت ہے، ہم اپنے ملک کو ترقی کی اس نہج پر لے کر جائیں گے جہاں دنیا ہم پر رشک کرے گی، پڑوسی ملکوں کے درمیان مثبت تعلقات عالمی سطح پر ہم آہنگی پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں جنگ اور تنازعہ کے درمیان عالمی امن کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کے عوام آج بھی انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، موجود تنازعات کے حل کیلئے اقوام عالم کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے حقوق اور ان کی فلاح کیلئے اقوام عالم کو آگے آنا ہو گا، ہمیں یہ اعتراف کرنا ہے کہ ہم انسانوں کے دوست ہیں، ہمیں انسانیت کے مسائل پر توجہ کیلئے مثبت سوچ رکھنا ہو گی۔

مزید خبریں