وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر وزارت کیڈ میں ہیلتھ ٹیکنیکل ونگ کا قیام

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر وزارت کیڈ میں ہیلتھ ٹیکنیکل ونگ قائم کر دیا گیا۔ یہ ونگ وزارت کیڈ میں صحت سے متعلق منصوبہ بندی اور انتظامی معاملات میں تکنیکی مہارت فراہم کرے گا جبکہ وزیر مملکت نے کہا ہے کہ نئے تکنیکی ونگ کے قیام سے کیڈ میں صحت سے متعلق معاملات کو پیشہ وارانہ …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر وزارت کیڈ میں ہیلتھ ٹیکنیکل ونگ قائم کر دیا گیا۔ یہ ونگ وزارت کیڈ میں صحت سے متعلق منصوبہ بندی اور انتظامی معاملات میں تکنیکی مہارت فراہم کرے گا جبکہ وزیر مملکت نے کہا ہے کہ نئے تکنیکی ونگ کے قیام سے کیڈ میں صحت سے متعلق معاملات کو پیشہ وارانہ مہارت سے چلایا جائے گا اور تکنیکی ماہرین کی بدولت بامقصد منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس ونگ کو آنے والے وقت میں زیادہ مضبوط کیا جائے گا اور اس میں پیشہ ورانہ افرادی قوت کو متعین کیا جائے گا۔ یہ ونگ اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کی ڈویلپمنٹ اور مانیٹرنگ، ہسپتالوں میں سروس کے معیار، میڈیکل کی تعلیم اور منصوبہ بندی اور شہری انتظامیہ اور سی ڈی اے کے صحت کے پراجیکٹوںسے متعلق کے روابط کے فرائض سرانجام دے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply