وزیرِاعظم عمران خان کا وفاقی وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو سہل اور سستے انصاف تک رسائی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، فوری اور آسان انصاف ہی عوام کے مسائل کے حل اور ان کی زندگیوں میں واضح تبدیلی کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وفاقی وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے ملاقات کے دوران کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو سہل اور سستے انصاف تک رسائی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، فوری اور آسان انصاف ہی عوام کے مسائل کے حل اور ان کی زندگیوں میں واضح تبدیلی کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وفاقی وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر ملیکہ بخاری، سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ وزیرِ قانون نے وزیرِاعظم کو مفادِ عامہ میں بنائے جانے والے نئے قوانین اور ان کے نفاذ میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ نئے قوانین میں کوڈ آف سول پروسیجر (ترمیمی) بل2019، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل2019، انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس بل 2019ئ، لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفیکیٹ بل 2019ئ، وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلینس کمیشن بل2019ئ، سروس ٹربیونل (ترمیمی) بل2019ئ، میوچل لیگل اسسٹنس بل2019ئ، مسلم فیملی لاز (ترمیمی) ایکٹ 2019ءسیکشن 4 اور سیکشن 7 اور قانونی نظام کےلئے ایکشن پلان فار ویمن اینڈ گرلز شامل ہیں۔ وزیرِ قانون نے بتایا کہ عوام کو ان کے حقوق و دیگر معاملات کے بارے میں متعلقہ قوانین و ذیلی قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کےلئے پاکستان کوڈ کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔