اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبہ کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تعمیرات کے شعبہ کے فروغ سے جہاں اس شعبہ سے منسلک 40 کے قریب بڑی صنعتوں کو فروغ ملے گا وہاں معاشی عمل تیز ہو گا اور نوجوانوں اور ہنرمندوں کو نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت …
وزیرِاعظم عمران خان کا کم آمدنی والے افراد کو چھت کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی منصوبے کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبہ کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تعمیرات کے شعبہ کے فروغ سے جہاں اس شعبہ سے منسلک 40 کے قریب بڑی صنعتوں کو فروغ ملے گا وہاں معاشی عمل تیز ہو گا اور نوجوانوں اور ہنرمندوں کو نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ تعمیرات کے شعبہ سے متعلقہ صوبائی ٹیکسز کو ممکنہ حد تک کم کرنے پر غور کیا جائے تاکہ تعمیرات کے شعبہ کو فروغ ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو تعمیرات کے شعبہ کے فروغ، نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں گھروں کی تعمیر خصوصاً کم آمدنی والے افراد کو اپنی ذاتی چھت کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی منصوبے میں اب تک کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی، چیئرمین ایف بی آر، صوبائی چیف سیکرٹریز، صوبائی حکومتوں کے متعلقہ سینئر افسران و دیگر شریک تھے۔ چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی نے اجلاس کو تعمیرات کے شعبے کے فروغ اور نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ تعمیرات کے شعبہ کے فروغ کےلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعمیراتی مرحلہ پر لاگو کئے جانے والے سیلز ٹیکس کو ختم کر دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اس فیصلے کے اطلاق کی منظوری دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تعمیر شدہ گھر کی فروخت کے مرحلہ پر فکس ٹیکس کے نفاذ پر تمام صوبائی حکومتوں میں اتفاق ہو چکا ہے۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت بننے والے گھراس ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیئے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ای۔سٹام پیپرز کا بھی اجراءکیا جا رہا ہے جس سے تعمیرات کے شعبے سے منسلک افراد کو آسانی میسر آئے گی۔ تعمیرات کے شعبہ میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالہ سے وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے آن لائن ڈیجیٹل پورٹل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس کے اجراءکے سلسلہ میں بھی خاطر خواہ پیشرفت کی جا چکی ہے۔ اس اقدام سے تعمیرات سے متعلقہ تمام سرکاری محکموں کو منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ کاروباری برادری کو اجازت ناموں و دیگر ضروریات پورا کرنے کے حوالہ سے مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت سے بچایا جا سکے۔ وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے تعمیرات کے شعبہ سے متعلقہ اجازت ناموں اور این او سیز کو ممکنہ حد تک کم کیا جا رہا ہے تاکہ تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ عمل کو آسان ترین بنایا جا سکے۔ چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی نے بتایا کہ تمام صوبائی حکومتوں کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ کم آمدنی والے افراد کےلئے گھروں کی تعمیر اور ایسی سوسائٹیز کےلئے موجود صوبائی زمینوں کی نشاندہی کریں تاکہ اس زمینوں پر ہاﺅسنگ منصوبوں کا جلد از جلد آغاز کیا جا سکے۔ بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالہ سے ہوا بازی ڈویژن سے این او سی لینے کی شرط کے خاتمہ کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد میں ہونے والی پیشرفت سے بھی وزیرِاعظم کو آگاہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے تعمیرات کے شعبہ کے فروغ کےلئے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کے شعبہ کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تعمیرات کے شعبہ کے فروغ سے جہاں اس شعبہ سے منسلک 40 کے قریب بڑی صنعتوں کو فروغ ملے گا وہاں معاشی عمل تیز ہو گا اور نوجوانوں اور ہنرمندوں کو نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیرِاعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ تعمیرات کے شعبہ سے متعلقہ صوبائی ٹیکسز کو ممکنہ حد تک کم کرنے پر غور کیا جائے تاکہ تعمیرات کے شعبہ کو فروغ ملے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں کی ماسٹر پلاننگ کے ازسرنو جائزہ لینے اور مرتب کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ شہری آبادی، شہروں کے پھیلاﺅ اور ان میں سہولتوں کی فراہمی کی منظم و مربوط کیا جا سکے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ملکیت میں موجود غیر استعمال شدہ زمینوں کو کم آمدنی والے افراد کےلئے ہاﺅسنگ کالونیاں بنانے کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہروں کے قریب موجود زمینوں جہاں بجلی پانی، گیس و دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی آسانی سے ممکن ہے ایسی زمینوں کوہاﺅسنگ منصوبے کےلئے بروئے کار لانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے اب تک نشاندہی کی جانے والی زمینوں کی تفصیلات ایک ہفتہ میں فراہم کر دی جائیں تاکہ ان کے ممکنہ استعمال کے حوالہ سے منصوبہ بندی کی جا سکے۔








