لاہور۔27دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظمِ محمد شہباز شریف نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے شمشاد اختر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ممتاز ماہرِ معاشیات اور ایک قابل، دیانت دار شخصیت تھیں۔ انہوں …
وزیرِ اعظمِ شہباز شریف کاسابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
لاہور۔27دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظمِ محمد شہباز شریف نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے شمشاد اختر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ممتاز ماہرِ معاشیات اور ایک قابل، دیانت دار شخصیت تھیں۔
انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر اہم قومی و بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دے کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحومہ کی خدمات ملکی معیشت کے استحکام اور مالیاتی شعبے کی بہتری کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔








