وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت

201
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خضدار دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے شہید کیلئے مغفرت اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی کی بھی دعاکی