اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکانِ قومی اسمبلی سلیم الرحمن، صالح محمد، مجاہد علی، نور عالم خان، ملک فخر زمان، ملک انور تاج، شیر اکبر خان اور گل داد خان موجود تھے۔
اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ، بجٹ میں صوبے میں تعلیم اور صحت کے فروغ پر خصوصی توجہ اور ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔