وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید کی ملاقات،کورونا ریلیف فنڈ بارے کل ہونے والی ٹیلی تھون نشریات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چئیرمن سینیٹر فیصل جاوید نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میںکورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے کل جمعرات کو ہونے والی ٹیلی تھون نشریات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چئیرمن سینیٹر فیصل جاوید نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میںکورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے کل جمعرات کو ہونے والی ٹیلی تھون نشریات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ سرکاری و مختلف نجی چینلز کی جانب سے جمعرات کو منعقد ہونے والی نشریات فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور بھرپور ٹیلی تھون ہوگی جس کی بدولت اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ 6677 پر میسیج بھیج کر کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ٹیلی تھون کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت اور ثابت قدمی سے کیا ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے مخیر حضرات کی جانب سے اب تک سامنے آنے والا جذبہ نہایت حوصلہ افزاءہے۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ پوری قوم مل کر اس مشن کو کامیاب بنائے گی۔