اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کے طول و ارض میں موجود کثیر الجہتی ثقافتی، مذہبی و تاریخی ورثہ کو اجاگر کرنے کےلئے آئندہ ایک سال کے عرصہ میں مختلف تقریبات، میلوں اور ادبی محفلوں پر مشتمل پروگرام کی منظوری دےدی گئی۔ یہ منظوری پاکستان کے ثقافتی ورثہ اور سیاحتی مواقع کو اجاگر کرنے اور اس سلسلہ میں آئندہ ایک …
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، آئندہ ایک سال کے عرصہ میں مختلف تقریبات، میلوں اور ادبی محفلوں پر مشتمل پروگرام کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کے طول و ارض میں موجود کثیر الجہتی ثقافتی، مذہبی و تاریخی ورثہ کو اجاگر کرنے کےلئے آئندہ ایک سال کے عرصہ میں مختلف تقریبات، میلوں اور ادبی محفلوں پر مشتمل پروگرام کی منظوری دےدی گئی۔ یہ منظوری پاکستان کے ثقافتی ورثہ اور سیاحتی مواقع کو اجاگر کرنے اور اس سلسلہ میں آئندہ ایک سال میں ملک بھر میں مختلف تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت جمعہ کو اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ شاہدہ شاہد، سابق سیکرٹری کامران لاشاری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک کے طول و ارض میں موجود کثیر جہتی ثقافتی، مذہبی و تاریخی ورثہ کو اجاگر کرنے کےلئے آئندہ ایک سال کے عرصہ میں مختلف ایونٹس، تقریبات، میلوں اور ادبی محفلوں پر مشتمل پروگرام کی منظوری دی گئی۔ ان تقریبات کے انعقاد کا مقصد ارضِ پاکستان کے تین ہزار سالہ ثقافتی اور تاریخی ورثہ اور ملک کے تنوع اور ثقافتی جامعیت کو اجاگر کرنا اورایک عرصہ سے مشکلات سے دوچار پاکستانی عوام کو معیاری تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ تقریبات کا اہم مقصد نوجوان نسل کو قومی ورثہ سے متعارف کراتے ہوئے پاکستانیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ان تقریبات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی اور تمام عمر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جو دور افتادہ اور ماضی میں عدم توجہ کا شکار ہونے کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ تقریبات کا انعقاد مرکز، صوبائی حکومتوں اور ضلعی سطح پرکیا جائے گا۔ میلہ چراغاں، گلگت بلتستان فیسٹیول، قوالی فیسٹیول، صوفیاءکرام کے عرس، شندور پولو فیسٹیول، پاکستان کلچرل کارنیول، فلم فیسٹیول، فوک فیسٹیول، جشن ِ اقبال، کرتارپورہ فیسٹیول، چولستان جیپ ریلی، فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول اور پاکستان کے مایہ ناز گلوکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں مختلف محفلوں کا انعقاد جیسے پروگرامز کا مجوزہ شیڈول وزیرِاعظم کو پیش گیا۔ وزیراعظم نے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔








