اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی ندیم افضل چن، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر، سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چئیرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چئیرمین سی ڈی …
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی ندیم افضل چن، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر، سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چئیرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیرِاعظم کو نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے اور سرکاری زمین کو موثر طریقے سے بروئے کار لانے کی حکومتی پالیسی کے تحت وفاقی دارالحکومت میں کمرشل، رہائش و کاروباری سرگرمیوں کے لئے کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر عمران زیب نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے جی 13 سیکٹر میں واقع 45 ایکٹر کی بیش قیمت اراضی کمرشل، کاروباری سرگرمیوں اور رہائش کی ضروریات پورا کرنے کے لئے میسر ہے جس پر کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کی جا سکتی ہے اور اس مقصد کے لئے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جا سکتی ہے۔








