وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت علاقائی اور پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت علاقائی اور پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس اتوار کو یہاں منعقد ہوا جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت علاقائی اور پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس اتوار کو یہاں منعقد ہوا جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں علاقائی و خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے خطے میں امن کے قیام کیلئے کردار اور مختلف اقدامات زیر غور آئے ۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلاء کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دفتر خارجہ نے تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ آذربائیجان کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلاء کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔

 

مزید خبریں