وزیرِ اعظم کاجماعت اسلامی کےسیکرٹری جنرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیرِ اعظم کاجماعت اسلامی کےسیکرٹری جنرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جماعت اسلامی پاکستان کےسیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ امیر العظیم صاحبِ بصیرت سیاست دان تھے،ان کی سیاسی میدان میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیرِ اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امیر العظیم کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کی تمام تر ہمدردیاں امیر العظیم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں








