وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی طرف سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے خلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعظم کا ایس این جی پی ایل کے خلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت کا نوٹس، معاملے کی تحقیقات کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی طرف سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے خلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حکم دیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے ارسال کی گئی شکایت پر شفاف تحقیقات کی جائیں اور شکایت کی تصدیق کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔








