وزیرِ اعظم کا وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے وفاقی سیکرٹریٹ کے وہ افسران جو گزشتہ فیصلے سے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم رہے ان کو حکومت نے 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔ یہ فیصلہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔