16.6 C
Islamabad
اتوار, مارچ 30, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن...

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے وفد کے ساتھ اہم اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے وفد کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان کے سب سے بڑے ریٹیل نیٹ ورک یوٹیلیٹی اسٹورز کی کارکردگی بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

ہارون اختر خان نے وزیرِ اعظم محمدشہبازشریف کی ہدایت کی روشنی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی کارکردگی میں بہتری کے لیے سخت نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کسی بھی محکمہ میں بدعنوانی برداشت نہیں کرے گی ، ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیمِ نو کے بعد اسٹورز کی تعداد 3742 سے کم ہو کر 1563 ہو جائے گی۔

- Advertisement -

اس فیصلے کا مقصد ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور قومی خزانے پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔ہارون اختر خان نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیمِ نو اور کارکردگی میں بہتری کے اقدامات سے عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی اور ادارے کی مالی پوزیشن کو مستحکم کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576534

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں