وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مستونگ کے علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی جانب سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کو سراہا۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک دشمن عناصر کے …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مستونگ کے علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی جانب سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کو سراہا۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی بلوچستان کا کردار قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں "فتنہ الہندوستان” کے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں امن کی بحالی کے لئے پوری طرح مستعد ہیں۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ دشمن کی ہر چال پر نظر ہے اور کسی کو بھی عوامی رابطہ سڑکوں یا امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں