وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلیفونک رابطہ ، آئی جی ایف سی نے وزیرِداخلہ کو چمن واقعہ پر بریفنگ دی افغانستان کی سیکورٹی ایجنسیز نے پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے انتہائی غلط راویت قائم کی،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان …

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلیفونک رابطہ ، آئی جی ایف سی نے وزیرِداخلہ کو چمن واقعہ پر بریفنگ دی
افغانستان کی سیکورٹی ایجنسیز نے پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے انتہائی غلط راویت قائم کی،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نے وزیرِداخلہ کو چمن واقعہ پر بریفنگ دی۔ وزارت داخلہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ افغانستان کی سیکورٹی ایجنسیز سے اپنا ملک سنبھلتا نہیں مگر پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے ایک انتہائی غلط راویت قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے مثبت اور دلیرانہ ردعمل سے آئندہ سرحد کے اس پار سے ایسی روش کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ واقعہ مردم شماری میں مصروف ہماری سیکیورٹی فورسز پر بلاجواز گولہ باری سے شروع ہوا۔ وزیرِ داخلہ نے پاک فوج اور ایف سی کے دوجوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے فوری اور موثر جواب نے کسی اور کے اشارے پر افغان فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کو بھاری نقصان سے غیر موثر بنا دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply