دوحہ۔27نومبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر نے دوحہ میں قطر چیریٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات قطر چیریٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف بن احمد الکواری سے ہوئی۔ ملاقات میں تعلیم، مہارتوں کے فروغ اور کمیونٹی بنیاد پر انسانی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وجیہہ قمر نے پاکستان …
وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر کا دوحہ میں قطر چیریٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

مزید خبریں
دوحہ۔27نومبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر نے دوحہ میں قطر چیریٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات قطر چیریٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف بن احمد الکواری سے ہوئی۔ ملاقات میں تعلیم، مہارتوں کے فروغ اور کمیونٹی بنیاد پر انسانی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وجیہہ قمر نے پاکستان میں قطر چیریٹی کی دیرینہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے ایمرجنسی رسپانس، تعلیمی ڈھانچے کی بحالی اور غربت میں کمی کے منصوبوں میں ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔یوسف بن احمد الکواری نے وزیرِ مملکت کو قطر چیریٹی کی عالمی سرگرمیوں اور پاکستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع پر روشنی ڈالی۔ فریقین نے معیاری تعلیم کے فروغ، سکولوں کی بحالی اور اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت میں تعاون، نوجوانوں کی روزگار سے متعلق مہارتوں کے مطابق ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز کے فروغ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، سماجی تحفظ اور موسمیاتی موافقت رکھنے والے انفراسٹرکچر کے منصوبے ،قطر چیریٹی کے عالمی تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انسانی ترقی اور فلاحی منصوبوں کے لئے نئے ماڈلز کی تلاش کرنے جیسے شعبوں میں مشترکہ اقدامات بڑھانے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے مستقبل میں قریبی رابطوں، معلومات کے تبادلے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس جیسے نظام کار خصوصاً پاکستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں مشترکہ ترقیاتی پروگراموں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ۔وجیہہ قمر نے قطر چیریٹی کی پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے لئے مسلسل حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور قطر چیریٹی آئندہ بھی پائیدار اور کمیونٹی مرکز ترقی کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔








