وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں اظہار

اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ نے 1965 کی جنگ میں اپنے جوانوں کی شہادتوں اور شجاعتوں کا لازوال باب رقم کیا۔یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بحری رکھوالوں نے انتہائی کٹھن مراحل میں جذبہ ایمانی اور سرفروشی سے 1965 کی جنگ میںپاکستان …

اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ نے 1965 کی جنگ میں اپنے جوانوں کی شہادتوں اور شجاعتوں کا لازوال باب رقم کیا۔یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بحری رکھوالوں نے انتہائی کٹھن مراحل میں جذبہ ایمانی اور سرفروشی سے 1965 کی جنگ میںپاکستان کی فتح میں اپنا انمٹ نقش ثبت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ کی فتح میں پاک بحریہ کا کردار تاریخ کا قابل فخر اور سنہرا باب ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی شاندار اور پروقار تاریخ آج اس کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس فوج کا سرمایہ افتخار ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ افواج پاکستان کو دنیا کی ہر فوج کے مقابلہ میں اپنے جذبہ وشوق شہادت کی وجہ سے امتیاز اور برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں