وزیر اطلاعات گلگت بلتستان کی یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس نے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے

گلگت۔ 28 اپریل (اے پی پی):وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس نے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں نو منتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی صحافی برادری نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے خطے کے مسائل کو ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت آزادیِ اظہارِ رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب کابینہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ اطلاعات اور یونین آف جرنلسٹس کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ علاقے میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ مل سکے۔