مظفرآباد ( 02 اگست اے پی پی )وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ حالات جو بھی ہوں کشمیری اپنا مشن جاری رکھیں گے اور قربانیاں دینے سے پیچھے ہٹنے کےلئے تیار نہیں ۔ہندوستان اپنے راستے میں صرف پاکستان کو رکاوٹ سمجھتا ہے اس لیے وہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں لگا ہوا ہے ۔پاکستان کے قیام میں بہت بڑی قربانیاں ہیں۔ صرف جموں میںنومبر1947کو …
وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کا مہاجرین کے اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
مظفرآباد ( 02 اگست اے پی پی )وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ حالات جو بھی ہوں کشمیری اپنا مشن جاری رکھیں گے اور قربانیاں دینے سے پیچھے ہٹنے کےلئے تیار نہیں ۔ہندوستان اپنے راستے میں صرف پاکستان کو رکاوٹ سمجھتا ہے اس لیے وہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں لگا ہوا ہے ۔پاکستان کے قیام میں بہت بڑی قربانیاں ہیں۔ صرف جموں میںنومبر1947کو سوا دو لاکھ مسلمانوں کو قتل عام کیا گیا اور تین لاکھ کے قریب مسلمان اپنی جانیں بچا کر پاکستان میں داخل ہوئے ۔ 89کے بعد ایک لاکھ شہادتیں ہو چکی ہیں،11بچوں کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔ ہزاروں بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں لٹی ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی مائیں انتظار میں ہیں کہ ان کے بیٹے کب واپس آئیں گے ۔ ان کے سر پر ہاتھ کون رکھے گا۔ کشمیری اپنا فریضہ ادا کررہے ہیں ۔ مہاجرین نے سنت رسولﷺ پر عمل کیا ہے ، یہ خوف سے نہیں بھاگے بلکہ ہجرت کی ۔ میرا ایمان ہے کہ کشمیر کی آزادی کا پرچم ان کے ہاتھ میں ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے روز نماز کی ادائیگی کے بعد چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفرید ی اور کمیٹی ممبران کے ہمراہ مہاجر کیمپ مانک پیاں کے دورہ کے موقع پر مہاجرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے کہاکہ کشمیر یوں کی توقعات سے پاکستان سے ہیں ۔ ہندوستان نسلی اور ثقافتی تبدیلی لانا چاہتا ہے لیکن وہ ناکام ہوگا۔نہوں نے کہاکہ ہندوستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ میں زندگی میں آزاد شہری کی حیثیت سے اپنے وطن اپنی ماں کے گھر جانا چاہتا ہوں ۔ ہندوستان جو کچھ کرنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ناکام کرے گا۔ چیئرمین کشمیری کمیٹی اور ممبران کا شکرگزار ہوں کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے مظفرآبا د تشریف لائے ۔ انہوں نے کہاکہ1927میں مہاراجہ ہری سنگھ نے قانون بنایا تھا کہ ہندوستان سے لوگ آئیں گے اور کشمیریوں کا حق ماریں گے ، ہندوستان اس قانون کو ختم کر کے ہندوستان سے ہندوﺅں کو لا کر آباد کر ررہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں جتنے زخم کھاے اس کی مثال نہیں ملتی۔پاکستان ہندوستان کا اصلی چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب کرے ہندوستانی فوجی دہشت گردی کو اقوام عالم کے سامنے آشکار کرے۔انہوںنے کہاکہ غیر کشمیریوں کی آباد کاری کرکہ کشمیریوں کو ان کی زمین سے محروم کرنے کی مکروہ ہندوستانی سازش کو ناکام بنائیں گے ۔ جموں کے ہندو اور لداخ کے لوگوں کو بھی اس بات کا احسا س ہے کہ مودی چال کھیل رہا ہے کہ اس نے سابق مغربی پاکستان کے ساڑھے پانچ سے چھ لاکھ لوگ جو ان کے ہاں آباد ہیں کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں آباد کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری کریگی۔








